آل راؤنڈر شاداب خان کا آسٹریلوی کلب سڈنی سکسرز سے معاہدہ

آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور لیگ کے اختتام تک سڈنی سکسرز کے ساتھ ہی کھیلیں گے۔We’ve signed Pakistani star spinner Shadab Khan for the rest of #BBL11

Read More: https://t.co/qfzBvpEGxk pic.twitter.com/NPLjq3osJi

— Sydney Sixers (@SixersBBL) December 24, 2021

اس سے قبل شاداب خان بگ بیش لیگ کے ساتویں سیزن میں ایک اور فرینچائز ’برسبن ہیٹ‘ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔شاداب خان نہ صرف محدود اوورز کے میچز میں پاکستانی ٹیم کے مستقل رکن ہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائٹد کے کپتان بھی ہیں۔ان کے سڈنی سکسرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اسلام آباد یونائیٹد نے لکھا کہ ’شیڈی بیگ بیش لیگ میں سکسرز کے رنگ پہن کر دھاڑیں گے۔‘’چھا جاؤ کپتان۔‘Good luck @76Shadabkhan!

Shaddy will probably be ROARING within the colors of @SixersBBL within the ongoing @BBL.

Chhaa jao #Kaptaan #BBL11 #UnitedWeWin #RedHotSquad pic.twitter.com/3wLkyD5Rso

— Islamabad United (@IsbUnited) December 23, 2021

شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے حارث رؤف، احمد دانیال، محمد حسنین اور سید فریدوں بھی اس لیگ میں کھیل چکے ہیں۔شاداب خان کے علاوہ حارث رؤف بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں اور میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔حارث رؤف اس سے قبل اس لیگ کے 2019-20 سیزن میں 10 میچ کھیل کر 20 وکٹیں لے چکے ہیں اور انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف ایک ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔پاکستانی فاسٹ بولر اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو برسبن ہیٹ کے خلاف کھیلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button