آن لائن میٹنگز کے لیے زوم کے منفرد فیچر

 لاک ڈاؤن کے دور میں دنیا بھر کو آن لائن میٹنگ کے نام سے روشناس کرانے والی ایپلی کیشن زوم نےاپنے استعمال کنندگان کے لیے مزید نئے اور منفرد فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک راڈار کے مطابق زوم نے اپنے میٹنگ کے فیچر کو نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ زیادہ موثر بنا دیا ہے۔ جس میں زوم نے اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس کے ذریعے اب میٹنگ کے ہوسٹ (میزبان) کو زیادہ با اختیار بنا دیا گیا ہے۔فوکس موڈفوکس موڈ کے نام سے شامل کیے گئے فیچر میں اب زوم میٹنگ اپنے مقررہ وقت پر خود کار طریقے سے شروع ہوجائے گی، اس سے قبل میٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے ہوسٹ کا موجود ہونا ضروری تھا۔اس فیچر کی بدولت کارپوریٹ اور کاروباری میٹنگز میں اداروں کو میٹنگ کے دوران متعدد ملازمین کی مانیٹرنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔زوم کے فوکس موڈ میں میٹنگ میں شریک افراد خود کو، میزبان، شریک میزبان اور میٹنگ میں شیئر کیے جانے والے کانٹینٹ کو دیکھنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ جب کہ میزبان ’ گیلری ویو‘ منتخب کرکے تمام شریک افراد کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔میزبان میٹنگ میں شامل ہر فرد کو اس کے عہدے کے لحاظ سے ترتیب وار گیلری میں محفوظ کرسکتا ہے۔ اور یہ ترتیب ہر میٹنگ میں یکساں رہے گی۔ویڈیو میلنئی اپ ڈیٹ میں ویڈیو میل کے نام سے زوم نے اپنے کلاؤڈ فون سسٹم میں یہ فیچر شامل کیا ہے۔، جس کی وجہ سے شرکاء کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنا آسان ہوجائے گا۔ عموماً وائس میل فیچر کسی فرد کی عد م موجودگی میں فون پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب یہ متروک ہوچکا ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے زوم نے ویڈیو میل کے نام سے وائس میل کا بہتر متبادل پیش کیا ہے۔ جس کی مدد سے زوم کے استعمال کنندگان اپنے اسمارٹ فون سے دفتری ساتھیوں کو ویڈیو گریٹنگز بھیج سکتے ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button