اپنی پوزیشن واضح کریں، شہباز شریف کا اسپیکر کوایک اور خط

شہباز شرہف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں لکھا کہ مختصرنوٹس پرمشترکہ اجلاس کیوں بلایاگیا۔ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو ایک اور خط لکھا گیا ہے۔شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں لکھا ہے کہ آپ کےجانبدارانہ رویے نے آپ پرہمارا اعتماد ختم کردیاہے۔خط کےمتن کےمطابق شہباز شریف نے اسپیکر کو لکھا ہے کہ میں آپ کے پہلے خط کے مندرجات سے متفق تھا کہ قومی اہمیت کے معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں۔شہباز شریف نے خط میں کہا کہ بہ طوراپوزیشن لیڈرمیں نے بلزپراتفاق رائےکے لیے جامع رائے دی، بدقسمتی سے آپ نے ان تجاویز کا جواب نہیں دیا۔شہباز شریف نے اسپیکرکوخط میں مذید لکھا کہ آپ کا جواب نہ دینا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے اور آپ کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کے جانبدارانہ روئیے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا ہے۔خط  کے متن کے مطابق انتخابی قوانین سے متعلق قانون سازی ماضی میں کبھی یک طرف طور پر نہیں کی گئی۔اسپیکر کو خط میں یہ بھی کہا کہ انتخابی قوانین ہمیشہ وسیع ترمشاورت اوراتفاق رائے سے بنائیں جاتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے خط میں مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے آج کے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں کہ مختصرنوٹس پرمشترکہ اجلاس کیوں بلایاگیا۔دوسری جانب پارلیمنٹ میں قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، حکومتی نمائندے اور اپوزیشن کے ارکان شریک ہیں۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 + fifteen =

Back to top button