اپوزیشن بچوں کے وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ بچوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں۔اپوزیشن سے گزارش ہے کہ بچوں کے وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں۔ وہ وہیں پر اڑے بیٹھے ہیں کہ میں نے وزیراعظم بن کر ہی جانا ہے۔ انہیں بتائیں کھیل ختم ہوا۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022

انہوں نے کہا کہ وہ وہیں پر اڑے بیٹھے ہیں کہ میں نے وزیر اعظم بن کر ہی جانا ہے۔ انہیں بتائیں کھیل ختم ہوا۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ آج آزادی ،خودداری، قومی غیرت ، وفاداری اور عمران خان کا دن ہے، آج عمران خان کا دن ہے۔آج آزادی خودداری قومی غیرت وفاداری اور عمران خان کا دن ہے۔

آج غلامی زلت ضمیر فروشی اور غداری کو شکست کا دن ہے۔

ہم خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔آج گھر سے نکلے ہیں تو ہر قیمت ادا کرنے کو تیار نکلے ہیں۔

غلامی اور بے وفائی کی زندگی سے موت یا قید قبول ہے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ ‏آج غلامی زلت ، ضمیر فروشی اور غداری کو شکست دینے کا دن ہے، ‏ہم خان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج گھر سے نکلے ہیں تو ہر قیمت ادا کرنے کو تیار نکلے ہیں، ‏غلامی اور بے وفائی کی زندگی سے موت یا قید قبول ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button