اپوزیشن نعروں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی، تیمور سلیم جھگڑا

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نعروں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر ہاؤس پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مانتے ہیں پٹرول کی قیمت زیادہ ہے عالمی منڈی میں پٹرول مہنگا ہے، اپوزیشن بتائے کیسے قیمت کم ہوسکتی ہے ہم وہ بھی دیکھ لیں گے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اپوزیشن نعروں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی ،  اپوزیشن کے پاس کوئی حل نہیں ہے صرف تنقید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام کو صحت کارڈ ہم نے دیا،  نوجوانوں کو روزگار بھی ہم دے رہے ہیں گزشتہ حکومتوں نے کیا ہے۔  واضح رہے کہ  تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور عثمان ڈار، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف  نے بھی شرکت کی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button