
اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد سراسر جھوٹ ہے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری نہ کی ہو تو پھر خوف بھی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے جتنے بل ہم نے پاس کروانے تھے کروائے لئے، جس ملک کے سابق وزیراعظم سابق اسپیکر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کو ایک کال آتی ہے تو وہ سینٹ کے اجلاس میں نہیں آتا، مجھے کوئی کال کرکے اجلاس سے روک کر دکھائے۔اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد سراسر جھوٹ ہے، اپوزیشن جو ناٹک کرنے جارہی ہے کافی عرصہ سے سن رہے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمراخان کا قول ہے کہ جب اللہ خوف انسان کے جسم اور روح میں ہو تو پھر دنیا کی کوئی طاقت تمھیں جھکا نہیں سکتی۔اعظم خان سواتی نےکہا کہ لوٹا ہوئے مال کا آخری دم تک حساب لیں گے یہ قوم کو پیغام ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کھیل کھیلتا رہے عمران خان کی قیادت میں ہمارا کارواں چلتا رہے گا اور اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ Adsence Ads 300X250