اگر آپ بھی ایسی غذائیں کھاتی ہیں تو بچے کی پیدائش میں مشکلات ہو سکتی ہیں ۔۔ صحت مند غذاؤں سے متعلق ڈاکٹرز نے حاملہ خواتین کو خبردار کر دیا

ایک عورت جب ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہے تو یہ لمحات اس کی زندگی کے سب سے حسین لمحات تو ہوتے ہی ہیں مگر خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جب کبھی ایک عورت ماں بنتی ہے تو اسے بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جہاں اس کے جسم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے وہیں اس کی دماغی صورتحال بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

لیکن اس سب میں ایک اہم رخ کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔ وہ ہے غذا، آسٹریلوی یونیورسٹی، یونی ورسٹی آف ایڈیلیڈ کی جانب سے ایک ایسی تحقیق کی گئی جو کہ خواتین کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تحقیق کے مطابق جو خواتین اپنی غذا میں جنک فوڈز یعنی برگر اور دیگر ایسی غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں، ان خواتین کو حمل ٹھہرنے میں تاخیر کا سامنا پیش آ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنک فوڈز سے حمل میں پیچیگیاں بھی ہو سکتی ہیں دوسری جانب وہ خواتین جو کہ پھل کا زیادہ استعمال اور کم سے کم جنک فوڈز کا استعمال کرتی ہیں ان کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور کم وقت میں حاملہ ہو سکتی ہیں۔

اس تحقیق میں جنک فوڈز کے حاملہ خواتین پر اثرات پر تحقیق کی گئی تھی۔

اس سے قبل نارمل ڈیلوری سے متعلق تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ 85 فیصد خواتین نارمل ڈیلوری کے عمل سے با آسانی گزر کر ماں بن سکتی ہیں۔ البتہ 15 فیصد کو آپریشن کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ قدرتی عمل سے یعنی نارمل ڈیلوری سے ماں اور بچے دونوں فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button