
ماہواری خواتین کی زندگی کا وہ مرحلہ ہوتا ہے جو بلوغت کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور ادھیڑ عمری تک جاری رہتا ہے یہ عمل ہر مہینے سواۓ حمل کی حالت کے ہر حالت میں ہوتا ہے اور خواتین کی جنسی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے.
ماہواری کے دوران زيادہ خون کا آنا
عام طور پر ماہواری میں دو باتین بہت اہم ہوتی ہیں ایک تو اس کے سائکل کا درست ہونا یعنی ایک خاص وقت کے بعد اس کا دوبارہ آنا اور دوسرا اہم مرحلہ اس خون کی مقدار جو کہ ماہواری کے دوران جاری ہوتا ہے
میڈیکل ماہرین کے مطابق جن میں ڈاکٹر بلقیس بھی شامل ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ ماہواری کے دوران خون کا زیادہ آنا بزات خود ایک بیماری کے بجاۓ مختلف صحت کی صورت حال میں خرابی کے سبب ہوتا ہے ماہواری کے دوران خون کے زیادہ انے کے اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں .
1: مینو پاز
بعض اوقات مینوپاز یا سن یاس کی مدت میں جب خواتین کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہوجاتی ہے تو ماہواری کے عمل کے ختم ہونےسے قبل زیادہ بلیڈنگ کی شکایت ہو سکتی ہے
2: پی سی اوز
خواتین کی اووری میں کسی قسم کی سسٹ کے بننے کی صورت میں بھی بلیڈنگ لوتھڑوں کی صورت میں ہو سکتی ہے
3: ہارمون کا عدم توازن
اکثر خواتین مانع حمل ادویات کا استعمال کرتی ہیں جس کے سبب ان کے ہارمون کا سلسلہ متاثر ہو سکتا ہے اس صورت میں بھی اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان میں بلیڈنگ کی شرح زیادہ سکتی ہے
اس کے علاوہ تھائی رائڈ ہارمون میں ہونے والی خرابی میں بھی بلیڈنگ زیادہ ہونےکے امکانات موجود ہوتے ہیں
ڈاکٹر بلقیس کے مطابق بلیڈنگ کے زیادہ ہونے کا علاج
معروف معالج ڈاکٹر بلقیس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور خواتین سے متعلقہ امور میں قدرتی اشیا کے استعمال سے وہ آزمودہ نسخے بتاتی ہیں ان کے بتاۓ گۓ کچھ نسخے آج ہم آپ سے شئير کریں گے
1: مکئي کے ڈنٹھل سے علاج
مکئی کے بھٹے سے دانے نکال لیں اور اس کے بچے ہوۓ ڈنٹھل کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دوکپ پانی میں اس وقت تک ابالیں جب کہ یہ صرف ایک کپ رہ جاۓ اس کو چھان کر اس قہوے کو دن میں دو بار استعمال کرنے سے زيادہ بلیڈنگ سے جان چھٹ جاتی ہے
2: انار کے پھول اور مصری
زیادہ بلیڈنگ کے مرض کا شکار خواتین یا وہ خواتین جن کو اٹھراہ کی بیماری لاحق ہو اور جن کے بچے پیدائش سے قبل ہی مر جاتے ہوں یا ضائع ہو جاتے ہیں ایسی خواتین کے لیۓیہ نسخہ بہترین نسخہ ہے
اس کے لیے 7 دانے انار کے پھول کے لے لیں اورایک چھوٹا ٹکڑا مصری کا لے لیں اور رات میں اس کو بھگو کر ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ چھان کر پی لیں یہ عمل ایک مہینے تک جاری رکھیں انشااللہ ضرور فائدہ ہوگا.
3: سفید زیرہ اور چینی
سفید زیرہ اور چینی کو ہم وزن ملا لیں اور اس کو ملا کر پیس لیں اور دن میں دو سے تین بار پانی میں گھول کر پی لیں اور اسکو استعمال کرنے سے ختم نہ ہونے والے پیریڈ نہ صرف ختم ہو جاتے ہیں بلکہ زيادہ بلیڈنگ سے بھی جان چھٹ جاتی ہے.
4: ملتانی مٹی
اگر ماہواری کسی صورت نہ رک رہی ہو تو اس کے لیۓ ایک گلاس پانی میں چٹکی بھر ملتانی مٹی مکس کر لیں اور اس کے بعد اس کو ململ کے کپڑے سے چھان کر اس کو پی لیں اس کو پینے سے فورا بلیڈنگ رک سکتی ہے.
یہ تمام طریقے ڈاکٹر بلقیس کے مطابق کسی بھی قسم کے منفی اثرات سے پاک ہوتے ہیں اور سالوں سے خواتین ان کا استعمال کر رہی ہیں امید ہے کہ آپ کے لیۓ بھی یہ سب فائدہ مند ہوں گے