‘اگر چار دن میں یہ کام نہ کیا تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے راز فاش کر دوں گا، سلیم صافی کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی سلیم صافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بیکو 4 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کرائے کے لوگوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی اور میرے خلاف جھوٹی مہم بند نہ کی تو میں ان دونوں میاں بیوی کے راز فاش کردوں گا۔انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان چار دنوں میں انہوں نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو میں بھی ان قصوں کو منظر عام پر لانے پر مجبور ہو جاؤں گا جو مانیکا خاندان، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں جادو ٹونے کے کردار اور اسی طرح کی بے تحاشا واقعات سے متعلق ہیں۔ ٹوئٹرپر جاری ایک طویل تحریر میں سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بہت سارے خفیہ راز موجود ہیں جنہیں آج تک انہوں نے اپنی پختون روایات کے پیش نظر بے نقاب نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہو سکا میں 100 فیصد پی ٹی آئی کے نقش قدم پر نہیں چلوں گا اور ممکن حد تک اپنی خاندانی، مشرقی، اسلامی اور صحافتی اصولوں کا خیال رکھوں گا۔ اب آپ میاں بیوی (عمران خان اور بشریٰ بی بی) کی مرضی ہے کہ جو فیصلہ کرنا چاہیں کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال آپ لوگوں کو اپنے قول اور عمل سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اگر آپ لوگوں نے یہ میدان چن لیا اور اس کی لپیٹ میں آپ مذہب، ملک اور قومی مفاد کو بھی لے آئے ہیں تو پھر یوں ہی سہی اور میں بھی آپ لوگوں کی اصلیت سامنے لانے کے لیے بادل نخواستہ اس طرح چلا جاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب حج سے واپس آ کر میں حج کی پابندیوں سے آزاد ہو گیا ہوں اور چار دن بعد میں وہ تفصیلات بیان کرنا شروع کر دوں گا جو میں ابھی تک صبر سے کام لے کر مشرقی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے بیان نہیں کر سکتا تھا۔ معروف صحافی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میرے خلاف مہم چلانے والے خود چھینک بھی نہیں مار سکتے البتہ یہ الگ بات ہے کہ ہر روز بشریٰ بی بی اورعمران خان کی سرگرمیوں اور نت نئے ارادوں کی خفیہ رپورٹ یہ لوگ کہیں دو جگہوں پر بھجوا کر جان بخشی کراتے ہیں۔سلیم صافی کہتے ہیں کہ اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے یہ ترجمان نہیں جانتے لیکن بشریٰ بیگم اور عمران خان جانتے ہیں کہ میں ان دونوں کے خاندانوں اور کرتوتوں کے بارے میں کیا کچھ جانتا ہوں لیکن اپنی روایات کی وجہ سے ان کو بیان کرنے سے قاصر تھا۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس بار بشریٰ بی بی اور عمران خان نے ان کرائے کے لوگوں کے ذریعے ٹویٹر پر میری جو کردار کشی کی ہے اس میں حج سے متعلق اسلامی شعائر کی بھی توہین کی گئی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

18 − 15 =

Back to top button