ایئر بی این بی نے پارٹیز پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگا دی

ایئر بی این بی کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں پارٹیز پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عارضی رہائش فراہم کرنے والی آن لائن امریکی کمپنی نے پہلے یہ پابندی عالمی وبا کے دوران عارضی طور پر لگائی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ضابطے کے نفاذ کے بعد سے پارٹیز کے حوالے سے کی جانے والی شکایات میں 44 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اس عالمی پابندی سے ایسی تقریبات مستثنیٰ ہوں سکتی ہیں جو خاص طور روایتی سیاحتی مقامات کے طور ہوں گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × two =

Back to top button