ایسر نے جدید فیچر سے لیس گیمنگ لیپ ٹاپ متعارف کرادیا

کمپیوٹراورلیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی ایسرنے انٹیل کے جدید ترین پروسیسرکے ساتھ گیمنگ کے لیے شان دارلیپ ٹاپ لانچ کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس360 کے مطابق ایسرنائٹرو5  کے نام سے پیش کیے گئے اس گیمنگ لیپ ٹاپ میں بارہویں جنریشن کے انٹیل کورi5 اورi7 پروسیسرکے ساتھ NVidia جی فورس آرٹی ایکس3050 سیریزکا جی پی یو(گرافکس پروسیسگ یونٹ) دیا گیا ہے۔ایسرکے نائٹرو5 گیمنگ لیپ ٹاپ کورواں سال جنوری میں امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ بھی پڑھیں:سام سنگ کا جدیدفیچرسے لیس کم قیمت ٹچ اسکرین لیپ ٹاپ متعارفنائٹرو5 کو144 ہرٹزکے ریفریش ریٹ کے ساتھ بیک لائٹ کی بورڈ کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔نائٹرو5 کو ڈیول فین کولنگ سسٹم کے ساتھ کھیل کے دوران درجہ حرارت کواعتدال میں رکھنے کے لیے خصوصی کواڈ ایگزاسٹ ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔ایسرکی جانب سے گیمنگ لیپ ٹاپ میں سی پی یواورجی پی یو اوورکلاکنگ کوفعال رکھنے کےلیے ایک سافٹ ویئرسلوشن بھی پہلے سے ہی دیا گیا ہے۔ونڈوز11 ہوم آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ نائٹرو5 میں15.6 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین دی گئی ہے۔ جو کہ 1920×1080 پکسلزریزولیشن اورکومفائی ویوایل ای ڈی بیک لائٹ کے ٹی ایف ٹی ڈسپلے کے ساتھ گیمنگ کا اچھا معیارفراہم کرتی ہے۔ یہ ڈسپلے 170 ڈگری زاویے کا ویواینگل بھی دیتا ہے۔ایسرنائٹرو5 میں 12 جی بی کی ڈی ڈی آر 4 ریم کے 512 جی بی کی ایس ایس ڈی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جسے ایک ہزارجی بی (ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتا ہے۔گیمنگ کوبہترین بنانے کے لیے ایسر نائٹرو5 میں 4 جی بی کا Nvidia جی فورس آرٹی ایکس 3050 گرافکس دی گئی ہے۔ایسرنائٹرو5 میں چاززون کا RGB کی بورڈ دیا گیا ہے، جس میں مخصوص’ نائٹڑو سینس کی‘ بھی دی گئی ہے۔کھیل کے دوران آوازکے معیارکوبہترین بنانے کے لیے ایسرنائٹرو5 میں DTS X الٹرا2 واٹ کے اسپیکرزدیے گئے ہیں۔لین اوروائی فائی سپورٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کے لیے ملٹی جیسٹرٹچ پیڈ بھی دیا گیا ہے جو کہ ٹو فنگراسکرول کے ساتھ کھلاڑی کی حرکات و سکنات کو پنچ کرنے کا اہل بناتا ہے۔ایسرکے اس گیمنگ لیپ ٹاپ میں فرنٹ پر720 پکسلزکا ایچ ڈی ویب کیم بھی دیا گیا ہے جو کہ ٹیمپورل نوائس ریڈکشن فیچراوردہرے مائیکروفون سے لیس ہے۔ایسرنائٹرو5 میں 4 سیل پرمشتمل 57.5 واٹ آورکی بیٹری دی گئی ہے، اس گیمنگ لیپ ٹاپ کا وزن اپنے ہم عصرماڈلز کی نسبت صرف ڈھائی کلو ہے۔ایسر نائٹرو5 کے کورi5 ویریئنٹ کو8 جی بی ریم کے ساتھ 84 ہزار999 بھارتی روپے(2 لاکھ 5 ہزارپاکستانی) جب کہ کورi7 پروسیسراور16 جی ریم کے حامل ویریئنٹ کو1 لاکھ 9 ہزار999 بھارتی(2 لاکھ 66 ہزار پاکستانی) کی قیمت پرابتدا میں بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button