ایشز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی واپسی

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز جاری ہے جس کا تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ اس میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی واپسی ہوگئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیںآسٹریلوی میڈٰیا کے مطابق پیٹ کمنز نے ایم سی جی میں بھرپور ٹریننگ کی جبکہ انہیں مائیکل نیسر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز کووڈ 19 مثبت آنے والے شخص سے رابطے کی وجہ سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔دوسری جانب فاسٹ بولر جوش ہیزل مکمل فٹ نہ ہوسکے جبکہ انہوں نے نیٹ پر بولنگ پریکٹس بھی نہیں کی۔یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے لائیو میچ میں شادی کی پیشکش پر لڑکی کا رد عملخیال رہے کہ ایشز سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے اور دوسرے ٹیسٹ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button