ایشز سیریز میں ٹاپ پر آ سکتے ہیں ، انگلش کپتان جو روٹ

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 9 وکٹوں کی شکست کے بعد انگلش کپتان نے کہا کہ ہم سیریز میں بلندی پر جا سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی، میچ کے بعد انگلش کپتان نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز کا پہلا میچ تھا، سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی ، ہم اب بھی سیریز میں ٹاپ پر آ سکتے ہیں۔سیریز کے پہلے میچ میں تیسرے دن انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت بنا لی تھی مگر آخری 8 وکٹیں صرف 77 رنز پر گرنے کے بعد میچ کا پانسہ آسٹریلیا کے حق میں چلا گیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں گزشتہ 35 سالوں سے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کا ایک بھی میچ جیت نہیں پایا ہے ، اب تک اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچز کھیلے گئے ہیں ، جن میں سے 10 میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔انگلیش کپتان جو روٹ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ابھی سیریز باقی ہے ہم ٹاپ پر آ سکتے ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button