ایشیز سیریز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں

انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون  میں چار تبدیلیاں کردیں۔آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار 26 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے ۔انگلینڈ کی جانب سے دوسرا ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے چار تبدیلیاں کی  گئی ہیں۔ جونی بیئر اسٹو ، زیک کرولی، جیک لیچ اور مارک ووڈ کو اسٹورٹ براڈ، روری برنز، اولی پوپ اور کرس ووکس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ  ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی: حسیب حمید، زیک کرولی، ڈیوڈ ملان ، جو روٹ (کپتان)، بین اسٹوکس، جونی بیئر اسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، مارک ووڈ، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن۔We make 4️⃣ adjustments to our facet for the Boxing Day Test 🎄

Full particulars 👇#Ashes | 🇦🇺 #AUSvENG 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿

— England Cricket (@englandcricket) (*4*) 24, 2021

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کپتان پیٹ کمنز، مائیکل نیسر کی جگہ لیں گے جبکہ اسکاٹ بولینڈ ٹانگ کی انجری کا شکار جھائی رچرڈسن کی جگہ ڈیبیو کریں گے۔تاہم جوش ہیزل ووڈ  ابھی تک مکمل فٹ نہ ہونے کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی: ڈیوڈ وارنر، مارکس ہیرس، مارنس لبوشین ، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کارے (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولانڈ اور نیتھن لیون۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم   کو پانچ میچز کی سیریز میں  انگلینڈ پر 0-2  سے سبقت حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے با آسانی 9 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 275 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button