ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور جنوبی کوریا مدمقابل

ڈھاکہ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جس کا پہلا مقابلہ پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج دوسرا مقابلہ بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو شام 6 بجے شروع ہوگا۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلیواضح رہے کہ آج سیمی فائنلز میں جیتنے والی دونوں ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کا تعین کرنے کے لیے میچ بھی کل ہی کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان نے میزبان ٹیم بنگلادیش کو 6 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم اپنے پول میں بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کے اسٹرائیکر اعجاز احمد مین آف دی میچ قرار پائے- پاکستان کی جانب سے اعجاز اور احمد ندیم نے 2،2 گول داغے جب کہ  سلمان رزاق ، افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکستعلاوہ ازیں گروپ میں بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے، کوریا دوسرے ، پاکستان تیسرے اور جاپان چوتھے نمبر پر براجمان تھے جب کہ بھارت کے پوائنٹس 10، کوریا 6 ، پاکستان اور جاپان کے 5،5 پوائنٹس ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button