ایفی ڈرین کیس،اےاین ایف سےجواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے18 مئی کو جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ میں وفاقی وزیرحنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل لگانےاور کیس لاہور  ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔قائم مقام چیف جسٹس  ملک شہزاد احمد نے اپیل کو جلد لگانے  اور متفرق درخواست پر سماعت کی۔اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کوجھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا اوراسپیشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو14 سال قید کی سزا دی۔اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے سزا پرعمل درآمد معطل کرتے ہوئےحنیف عباسی کورہا کردیا تاہم ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا۔عدالت سے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپیل کوجلد لگانے اوراپیل کولاہورٹرانسفر  کرنے کا حکم دے۔عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کونوٹس جاری کرتے ہوئے18 مئی کو جواب طلب کرلیا۔چار برس قبل انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس کافیصلہ سنایا تھا اورمسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے انھیں 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی اورجرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2 سال قید کی سزادی گئی تھی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen − eleven =

Back to top button