
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹِیو آفیسر ایلون مسک نئے سوشل میڈیا کی تشکیل کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
ہفتے کے روز ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے متعلق سوچ رہے ہیں جو اوپن سورس ایلگورتھم پر مبنی ہو اور جس میں آزادی اظہار رائے کو فوقیت ہوگی اور جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہوگا۔ٹوئٹر کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والے ایلون مسک اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور اس کی پالیسیوں کے ناقد رہے ہیں۔وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ کمپنی آزادی اظہار رائے کے اصولوں پر قائم نہ رہ کر جمہوریت کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے یہ ٹوئٹ، ٹوئٹر پر اپنے ایک پول کے بعد کی جس میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ آیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں پر قائم ہے، جس پر 70 فی صد لوگوں نے نہیں میں ووٹ دیا۔جمعے کے روز ان کا کہنا تھا کہ اس پول کے نتائج اہم ہوں گے۔ براہِ مہربانی احتیاط سے ووٹ کیجئے۔واضح رہے ٹوئٹر کی حریف کمپنیاں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل، گیٹر اور پارلیر شامل ہیں، مقبولیت میں ٹوئٹر کے قریب بھی نہیں آ سکی ہیں۔ Adsence Ads 300X250