
اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اپنے بیانات اور ٹوئٹس کی وجہ سے کبھی خود کو تو کبھی دوسروں کو نقصان سے دوچار کرتے رہتے ہیں۔
ایک بار پھر ان کے ایک بیان کی وجہ سے ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں محض ایک دن میں 109 ارب ڈالر کمی ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹیسلا 2022 میں کوئی نئی برقی کار مارکیٹ میں نہیں لائے گی۔ جب کہ اس سے قبل افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ رواں سال کمپنی کی جانب سے سائبر ٹرک، سیمی ٹرک اور ٹیسلا کے کم قیمت ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹیسلا کے حصص 12 فیصد کمی کے ساتھ 829 ڈالر فی حصص پر بند ہوئے جو کہ گزشتہ سال 14 اکتوبر کے بعد سے ہونے والی سب سے زیادہ گراوٹ ہے۔برقی کار بنانے والی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں دوسری بار 100 ارب ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے اس سے قبل 9 نومبر2021 کو اتنی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ Square Adsence 300X250