
Do you imagine Twitter rigorously adheres to this precept?
— Elon Musk (@elonmusk) March 25, 2022
گزشتہ روزانہوں نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد شیئرزخرید لیے جن کی مجموعی مالیت 2 ارب 89 کروڑڈالربنتی ہے۔یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے ٹوئٹر کے شیئرز خرید لیےایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرخریدنے کی خبرسامنے آتے ہی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔کرپٹو کرنسی مارکیٹ پرنظررکھنے والی ویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹرکے شیئرزخریدنے کی خبرکے ڈیجیٹل مارکیٹ خصوصاً ڈوج کوائن پربھی مثبت اثرات مرتب ہوئے اورگزشتہ24 گھنٹوں میں اس کی قدرمیں 5 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں اس وقت ایک ڈوج کوائن 15 سینٹ پرٹریڈ ہورہا ہے اوراس کی قدرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک اوران کی ٹوئٹس ماضی میں بھی بٹ کوائن جیسی دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں عروج و زوال کی ایک داستان رقم کر چکی ہیں۔گزشتہ سال کے آغٓازمیں جب بٹ کوائن 30 ہزارڈالرپرٹریڈ ہورہا تھا توایلون مسک کی جانب سے بڑے پیمانے پراس کی خریداری کی گئی۔ اسی سال مئی میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ صارفین بٹ کوائن کے ذریعے ٹیسلا گاڑیوں کوخرید سکتے ہیں۔مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 69 ہزارڈالرسے بھی تجاوزکرگئی تھی۔تاہم کچھ عرصے بعد ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کی بنیاد پرادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن وصول کرنے سے انکارکردیا تھا۔ جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی تھی۔ Adsence Ads 300X250