ایلون مسک کے اعلان کے بعد ڈوج کوئن کی قیمت میں ایک دم 25 فیصد اضافہ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سے ڈوج کوائن کی قیمت میں 25 فی صد تک اضافہ ہوگیا۔

ٹیسلا چیف نے اعلان کیا تھا کہ ان کی برقی کار ساز کمپنی کرپٹو کرنسی ڈوج کوائن میں ادائیگیاں لینا شروع کرے گی۔ٹیسلا نے اس سال کے شروع میں بِٹ کوائن کے متعلق بھی یہ اعلان کیا تھا لیکن اس کے ماحول مرتب ہونے والے اثرات کے پیشِ نظر فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ٹائم میگزین، جس نے پیر کے روز ان کو 2021 کی سال کی شخصیت قرار دیا، کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’ بنیادی طور پر بِٹ کوائن ٹرانزیکشنل کرنسی کے لیے اچھا متبادل نہیں ہے۔ اگرچہ یہ ایک مذاق کے طور پر بنا تھا، ڈوج کوائن ٹرانزیکشنز کے لیے زیادہ بہتر ہے‘۔ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اعلان کے بعد ڈوج کوائن نے ایک دم 25 فی صد کی چھلانگ لگائی۔ لیکن تھوڑی دیربعد 15 فی صد پر ٹھہر گیا۔گزشتہ مہینوں میں ڈوج کوائن کی قیمت بڑی حد تک مستحکم رہی ہے اور نومبر کے شروع سے مستقل اس کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ایلون مسک کی حالیہ مداخلت کے بعد بھی اس کی حالیہ قیمت مئی کی قیمت سے کوسوں دور ہے، جب وہ اس کرپٹو کرنسی کی عوامی سطح پر پشت پناہی کر رہے تھے۔اس وقت 0.722320 ڈالرز کی بلند سطح تک پہنچی تھی۔ لیکن حال میں قیمت بڑھنے کے باوجود اس کی ٹریڈنگ 0.188624 ڈالرز کے قریب قریب ہو رہی ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button