ایمازون اور ایپل پر 20 کروڑ یوروز کا جرمانہ عائد

اٹلی کے مسابقتی ادارے نے ایمازون اور ایپل پر مبینہ طور پر مسابقتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 20 کروڑ یوروز سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

اس جرمانے کا تعلق بیٹس ہیڈفونز برانڈ سے ہے جو ایپل 2014 میں تین ارب ڈالرز سے لایا تھا۔دونوں ٹیک کمپنیوں کے درمیان 2018 میں ہوئے معاہدے کے مطابق ایمازون کی اطالوی ویب سائٹ پر ایشیاء کی فروخت مخصوص ری سیلرز کرسکیں گے۔ایمازون اور ایپل دونوں کا کہنا ہے کہ ان کا جرمانوں کے خلاف اپیل کا ارادہ ہے۔اٹلی کے مسابقتی ادارے کا کہنا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے عمل نے یورپی یونین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی اور قیمتوں کے مقابلے پر اثرانداز ہوئے۔ادارے نے دونوں کمپنیوں کو حکم دیا کہ وہ پابندیوں کو ختم کرے اور ری سیلرز کو غیر جانبدارانہ انداز میں رسائی دے۔ایپل کا کہنا ہے کہ وہ ادارے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ایپل کا کہنا تھا مخصوص ری سیلرز کے ساتھ ٹیم بنانے سے کسٹمر سیفٹی میں مدد ملتی ہے کیوں کہ اس سے یہ بات یقینی ہوتی ہے کہ پروڈکٹ اصلی ہے۔ایمازون نے کہا وہ اطالوی ادارے کے فیصلے سے شدید اختلاف کرتے ہیں اور ان کے حصے کا جرمانہ (6 کروڑ 87 لاکھ یوروز) غیرمنصفانہ ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button