ایمیزون کی آن لائن سیلز میں واضح کمی

امریکا کا ایمیزون اسٹوردنیا کا سب بڑا ای کامرس اسٹور ہے، لیکن رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں اس کی آن لائن فروخت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ای کامرس جائنٹ کی آن لائن سیلزمیں تین فیصد کمی ہوئی ہے.دوسری جانب ٹیک جائنٹ ایپل نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں لگنے والے نئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی سیلز 8 ارب ڈالر تک متاثر ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی یہ دونوں بڑی کمپنیاں سپلائی چین کے اثرات اوریوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے متاثرہیں۔ تاہم ایمیزون کے دیگرکاروبار بشمول کلاؤڈ کمپیوٹنگ اورایڈورٹائزنگ فروغ پا رہے ہیں۔ایمیزون کےچیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی کے مطابق کمپنی کوبرقی گاڑی Rivian کے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالرکا نقصان رپورٹ کیا گیا ہے۔ جب کہ Rivian کی مارکیٹ ویلیو میں بھی 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ایمیزون نے 2019 میں برقی کاربنانے کے منصوبے Rivian میں سرمایہ کاری کی تھی۔ تاہم نئے سال کے آغاز سے اب تک ان برقی کاروں کے حصص کی قدر کافی کم ہوچکی ہے۔مجموعی طورپرایمیزون کی جانب سے آنے والے مہینوں میں سیلزمیں تین فیصد بڑھوتری کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ جب کہ اس سے قبل گروتھ کی پیش گوئی دو ہندسوں میں کی جاتی رہی ہے۔اینڈی جیسی کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی کو سپلائی چین کے دباؤاور بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے بھی لاگت میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم ایمیزون ویب سروسز ( اے ڈبلیو ایس) کی مجموعی سیلز116ارب 40 کروڑ ڈالر رہی ہے۔ مزید پڑھیں58 minutes agoواٹس ایپ نے مارچ کے مہینے میں 18 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کیے

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے رواں برس یکم مارچ سے…

2 hours agoصرف ایک بٹن سے کھارا پانی پینے کے قبل بنائیں

محققین نے ایک ایسی ڈی سیلِینیشن ڈیوائس ایجاد کی ہے جو سمندر…

3 hours agoایپل کا ایپ اسٹور پر سینکڑوں ایپلی کیشنز ہٹانے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے ایپ اسٹورسے سینکڑوں ایپلی کیشنزکوہٹانے کاعندیہ دے…

3 hours agoایلون مسک ٹوئٹر کے اخراجات میں کمی کے لیے کیا کریں گے؟

ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر یہ تجویز دی گئی…

4 hours agoٹوئٹر کی خریداری نے ایلون مسک کو غریب کردیا!

ایلون مسک کا شماردنیا کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے،لیکن…

6 hours agoایلون مسک کے نصف سے زائد فالوورز جعلی ہونے کا انکشاف

ایک آن لائن آڈٹنگ ٹول کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر پر…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

18 + nine =

Back to top button