ایم آراین اے کی بدولت متاثرہ دل کی مرمت میں اہم پیشرفت

کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں نے عین کورونا کی ایم آراین اے ویکسین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اس سے ہارٹ اٹیک سے مجروح دل کے دوروں کے علاج میں اہم پیشرفت کی ہے۔انہوں نے دل کے شدید دورے میں متاثر ہونے والے خنزیروں میں دل کے خلیات سے اخذ کردہ ایم آر این اے شامل کیا ہے اور دیکھا گیا ہے کہ دل کے متاثرہ خلیات (سیلز) دوبارہ بننے لگے اور یوں ان میں بیماری دور ہوتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔ایم آر این اے جینیاتی طور پر دل کو ہدایات دیتا ہے کہ وہ اپنے خلیات کی خود تشکیل کرنے لگے جو ایک بہت امید افزا خبر بھی ہے۔ کنگز کالج سے وابستہ سائنسداں ڈاکٹر مورو گیاشا نے کہا ہے فائزر اور موڈیرنا ویکسین جیسی ٹیکنالوجی سے ہی شکستہ دلوں کی مرمت کی گئی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ دل کے شدید دورے میں دل کے خاص پٹھوں کو خون نہیں پہنچ پاتا اور وہ آکسیجن اور غذائیت کی کمی سے تیزی سے مرنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہارٹ اٹیک کے بعد کہا جاتا ہے کہ دل صرف 70 یا 80 فیصد کام کررہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ خلیات، بافتیں اور پٹھے متاثر ہوکر بے کار ہوجاتی ہیں اور دل مزید کمزور ہوتا چلاجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جینیاتی ہدایات قلب کے نقصان کا ازالہ کرتی ہیں اور خاص پروٹین سرگرم ہوکر متاثرہ مقام پر تازہ اور صحت مند خلیات، پھر بافتیں اور پھر پٹھے کے حصے بنانا شروع کردیتا ہے۔ یہاں جاننا ضروری ہے کہ خنزیر اور انسانی دل میں بہت مشابہت بھی پائی جاتی ہے۔ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کو جینیٹک ٹریکنگ کا نام دیا ہے۔ اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں لیکن ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ مزید پڑھیں13 hours agoمفتی پوپلزئی کون ہیں اور چاند دیکھنے کے حوالے سے ان کا طریقہ کیا ہے؟

پاکساتن میں اس مرتبہ بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، لیکن اس…

15 hours agoایک سادہ سی تصویر جس نے ذہین ترین افراد کو بھی پریشان کردیا

نئے نویلے دلہن دولہا کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو سر…

18 hours agoپیشہ ور اسنوکر پلئیرز “بو ٹائی” اور “واسکٹ” کیوں پہنتے ہیں؟

اسنوکر اسٹارز نے 2022 کی عالمی چیمپیئن شپ کے لیے بہترین لباس…

21 hours agoبھارت میں خاتون نے بیک وقت 4 صحتمند بچوں کو جنم دے دیا، ڈاکٹرز حیران

بھارتی ریاست پنجاب میں ایک خاتون نے بیک وقت 4 صحتمند بچوں…

1 day agoٹرین کے اوپر یہ نشان کیوں ہوتا ہے؟ عام چیزوں کے بارے میں ایسی معلومات جن سے آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے

عام چیزیں جنہیں ہم روز مرہ کی زندگی میں زیادہ اہمیت نہیں…

3 days agoکمپیوٹر کی حفاظت کرنے والا ’جاپانی تعویذ‘

اکثر لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گلے اور بازو میں تعویذ…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

twelve − 4 =

Back to top button