ایم کیوایم کا گلگت حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان

وفاقی حکومت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔مرکز میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے بعد ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اسپیشل اسسٹنٹ حسین شاہ نے گلگت بلتستان حکومت سے الگ ہونے کیلئے استعفیٰ وزیراعلی خالد خورشید کو بھجوا دیا۔ حسین شاہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان میں عدم اعتماد لانے کا ارادہ رکھتی ہے مگر اس سلسلے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 33 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 21 ہے جبکہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

 اسمبلی میں 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔ اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی ایک نشست ہے جبکہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ مرکز میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل 9 اپریل اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف 16  اپریل کو ہونے کا امکان ہے جبکہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button