این ایف ٹی پر ہیروں سے تراشے گئے خرگوش لاکھوں ڈالر میں فروخت

دنیا بھر میں  ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ این ایف ٹی پر ہیروں سےتراشے گئے خرگوش محض تین منٹ میں نیلام ہوگئے۔

ہیروں سے بنائے گئے ان 12 خرگوشوں کو 10 ہزار ڈالر فی بنی کے مساوی کرپٹو کرنسی میں این ایف ٹی (نان فنجائی ایبل ٹوکن) پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ان خرگوشوں  کو نیلا می کے لیے پیش کرنے والی کمپنی نے صارفین کو انہیں ڈیجیٹل میٹا ورس میں تبدیل کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا تھا یہ ڈیجیٹل ڈائمنڈ نئے اور مضبوط ہیروں کے برانڈ سگنم کے برین چائلڈ ہیں جن کا مقصد فزیکل اور ڈیجیٹل ہیروں کی ملکیت کے درمیان ربط قائم کرنا ہے۔اس بابت سگنم کمپنی کے شریک بانی پیپز میڈو کا کہنا ہے کہ ’ ہم ایسا ماحولیاتی نظام تیار کرنا چاہتے ہیں جس کا واحد مقصد ایسی پراڈکٹ تخلیق کرنا ہے جو دوسروں پر اثر انداز نہ ہوں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ این ایف ٹی پر پیش کی گئی اپنی مصنوعات میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی۔ ہم اس پرتعیش دنیا کے قابل ترین افراد کے ساتھ کام کرنے کو باعث فخر سمجھتے ہیں جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ڈیجٹل اثاثوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج ہی این ایف ٹی پر ’ میری کرسمس‘ کے نام سے بھیجے گئے دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا۔ جب کہ اس سے قبل وکی پیڈیا کی پہلی ایڈیٹنگ کاپی بھی ساڑھے سات لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button