ایپل اگلے برس ورچوئل ریئلٹی گلاسز پیش کرسکتا ہے

ایپل کمپنی کی اختراعات پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ سی نیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز پر یہ افواہ گرم ہے کہ ایپل اگلے سال اپنی ٹیکنالوجی کا اہم شاہکار پیش کرے گا جو آگمینٹڈ اور ورچوئل ریئلٹی یعنی اے آر اور وی آر عینکوں یا ڈسپلے کی صورت میں پیش کئے جائیں گے۔

ہم اگلے برس آئی فون کے نئے ماڈل کا ذکر نہیں کررہے کیونکہ وہ معمول کا حصہ ہیں۔ اس طرح کوئسٹ اور ہولولینس کی طرح ایپل بھی اپنی غیرمعمولی ٹیکنالوجی پیش کررہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی اس پر ایک عرصے سے کام کررہی ہے۔سی نیٹ کے مطابق کئی پیٹنٹ میں ایپل نے ہیڈ سیٹ یا عینک جیسی شے پیش کی ہے ۔ اب اگر اس کا نام آئی گلاس ہو یاکچھ اور لیکن امکان ہے کہ یہ ایک گیم چینجر ایجاد ضرور ہوگی۔ اب ذرا میٹا کی ورچوئل ورلڈ ایپ کو دھیان میں رکھیں جس کا باقاعدہ اعلان اور استعمال شروع ہوچکا ہے۔ اس تناظر میں ایپل اپنے صارفین کو تیزی سے بڑھتے ہوئے ورچوئل تھری ڈی اور آگمینٹڈ ریئلٹی کا تجربہ پیش کرنا چاہتی ہے۔جہاں تک بات ہے اس کی پروسیسنگ کی تو ایپل 2022 میں اس مقصد کے لیے بالکل نئی مائیکروچپس بھی پیش کرے گا لیکن تاحال یہ بھی ایک تجزیہ یا پیش گوئی ہی ہے۔ لیکن ایپل کمپنی کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کو کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے تناظر میں پیش کرنا چاہتے ہیں جہاں ہم نے دنیا سے مجازی رابطوں پر ہی اکتفا کیا۔ توقع ہے کہ ورچوئل ریئلٹی عینکوں سے ملاقات اور تعلیم کے حصول میں بھی مدد مل سکے گی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button