ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔ایپل نے اپنے مسینجر میں چند ممالک میں نازیبا تصاویر کو دھندلا کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے جو ازخود تصاویر کو سینسر کرتا ہے اور بالخصوص بچوں کے میسنجر میں اس کا خیال رکھا گیا ہے۔اب برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس پر یہ فیچر جلد پیش کیا جائے گا لیکن حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ آپشن کمپنی کے میسنجر کے لیے ہی قابلِ عمل ہے۔تصاویر کی اسکیننگ اور اسے دھند لانے کا عمل وصول کنندہ کے ڈیوائس پر ہی ہوگا اور بھیجنے والے پر اس کا کوئی اثر نہ ہوگا جب کہ ایک صارف سے دوسرے تک کی انکرپشن کو اسی طرح یقینی بنایا گیا ہے۔اس ضمن میں ایپل فیملی شیئرنگ کے تحت اس کے آپشن بھی روبہ عمل ہوچکے ہیں۔یہ آپشن بطورِ خاص تصویر بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے ہیں تاکہ بچوں کو نازیبا ویڈیو اور تصاویر سے بچایا جاسکے۔نازیبا تصویر کی صورت میں کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی چاہے تو گفتگو سےباہر آیا جاسکتا ہے اور اس شخص کو بلاک بھی کیا جاسکتا ہے۔یہ آپشن پہلے امریکہ میں ریلیز کیا جاچکا ہے اور اگست میں اسے خودکار سینسر شپ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔گزشتہ برس اگست میں ایپل نے ایک اور آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت کسی تصویر کو آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس میں ایک الگورتھم یہ طے کرتا ہے کہ آیا یہ فوٹو کسی بچے کی نازیبا تصویر تو نہیں لیکن بعض تکنیکی وجوہ پر اس پر تنقید کی گئی۔اس کے علاوہ ایپل نے اسپاٹ لائٹ، سری اور سفاری میں بھی یہ آپشن پیش کئے ہیں جو سرچ میں نامناسب مواد آنے نہیں دیتے اور بالخصوص اس میں بھی بچوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں10 hours agoموسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والی اشتہارات پر پابندی

ٹوئٹر نے موسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والے اشتہارات کے نشر ہونے…

10 hours agoانسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا…

13 hours agoپلاسٹک کے کپ میں چائے یا کافی پینے والے ہوجائیں ہوشیار

کافی کے ڈِسپوز ایبل کپ کو پہلے ہی اس کے باریک پلاسٹک…

13 hours agoمریخ پر سورج گرہن کا دلفریب منظر

ہم میں سے بہت سے لوگ دنیا میں سورج گرہن کا منظر…

14 hours agoسائنس دانوں نے اِنڈیانا جونز کا دعویٰ درست ثابت کردیا

ایک نئی تحیقق نے 2008 کی ہالی وڈ فلم اِنڈیانا جونز کے…

19 hours agoہوا کے دوش پر ڈیڑھ کلوواٹ بجلی ایک کلومیٹر دور بھیجنے کا ناقابلِ یقین تجربہ

ہم صدیوں سے ہوا کے دوش پر بجلی آگے پہنچانے کی باتیں…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ten − four =

Back to top button