
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ای اسکلز، ای ایڈوانس اور بوٹ کیمپس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے موقع فراہم کریں گے۔
سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کے خدوخال کا جائز ہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ”چیف منسٹرز ڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجوزہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اسکلز کی بلا معاوضہ تربیت دی جائے گی، ای اسکلز،ای ایڈوانس اور بوٹ کیمپس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے موقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر پروگرام ایک گیم چینجر پراجیکٹ ہے، مجوزہ پروگرام کے ذریعے انڈسٹریز کی ہیومن ریسور س بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے گا، آن لائن اورآن کیمپس تربیت کیلئے یہ بہترین پروگرام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں طالبات کیلئے 40 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مجوزہ پروگرام سے متعلقہ امور جلد طے کرے۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن بورڈ نے”چیف منسٹرزڈیجیٹل ہنر“ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی یاسر ہمایوں، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ Adsence Ads 300X250