ای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

ٹیکس چوری کوعموماً ترقی پذیرممالک کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا اوربرطانیہ جیسے ممالک میں بھی بڑے اداروں اوراہم شخصیات کی جانب سے ٹیکس چوری کرنا معمول کی بات ہے۔بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے ای کامرس جائنٹ ایمیزون نے 2021 میں یورپی مارکیٹ سے ہونے والی اربوں ڈالرسیل پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایمیزون کے یورپی بزنس میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس سال کمپنی نے تقریبا 55 ارب ڈالرکی سیل کی، تاہم اس پرٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔ایمیزون کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں کمپنی نے نہ صرف 1 ارب 26 کروڑڈالرکا نقصان ظاہر کیا بلکہ 1 ارب یوروٹیکس کریڈٹ کی مد میں بھی حاصل کرلیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمیزون یورپی یونٹ جو کہ لیکسمبرگ میں واقع ہے اس نے اپنے برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین ، پولینڈ، سوئیڈن اور نیدرلینڈ میں موجود ڈیویژن کی رپورٹس میں منافع ظاہر کیا جب کہ 2021 میں اس کی سیل میں 17 فیصد اضافہ بھی ہوا۔بلومبرگ سے گفت گومیں ایمیزون کے ترجمان کا اس بابت کہنا ہے کہ پورے یورپ میں ہم لاکھوں یوروکارپوریٹ ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آمدن، منافع اور ٹیکس کوہم ہرملک کے متعلقہ حکام کو رپورٹ کرتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیا گیا نقصان وہ ہے جو کہ گزشتہ سال اس خطے میں 50 سے زائد نئی سائٹس کھولنے کے بعد ہوا۔ مزید پڑھیں19 minutes agoکسی اشتہار کے بنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا شماربلامبالغہ ایسے افراد میں کیا جاسکتا…

2 hours agoزوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچربھی شامل کردیے

عالمگیروبا کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکوآن لائن…

3 hours agoسیارے زہرہ کا تیزابی ماحول اس کے گھومنے میں کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کا گاڑھا اور تیزابی ایٹماسفیئر…

3 hours agoبائنینس نے بھی روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے یورپی یونین کی…

4 hours agoقبل از تاریخ انسان پتھر کی سِلوں پر کیسے تصاویر بناتا تھا؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 ہزار سال قبل…

4 hours agoگوگل کا اینڈروئیڈ 13میں اچھوتا فیچر شامل کرنے کا اعلان

گوگل نے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ ورژن 13 میں اہم…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven − 8 =

Back to top button