بائنینس نے بھی روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے یورپی یونین کی پابندیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج بائنینس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد روس پرعائد ہونے والی پابندیوں کے تناظرمیں یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس پابندی سے وہ روسی شہری اور ادارے متاثر ہوں گے جن کے اکاؤنٹ میں 10 ہزاریوروسے زائد کے کرپٹواثاثے موجود ہیں۔اس ماہ کے آغازمیں یورپی یونین نے ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جن کے تحت کرپٹووالٹ، بینکوں، کرنسییوں اورٹرسٹس کے لیے ممکنہ لوپ ہولز(قانون یا ضابطے سے بچنے کی صورت نِکالنا ) بھی بند کردیے ہیں تاکہ روسی اپنی دولت کو بیرون ملک منتقل نہیں کرسکیں۔ان نئی پابندیوں کے تناظرمیں بائنینس کا کہنا ہے کہ ایسے تمام روسی شہری اورروس میں موجود ادارے جن کا کرپٹو اکاؤنٹ بیلنس 10 ہزاریوروسے زائد ہے انہیں اپنے اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔یورپی یونین کی پابندیوں سے متاثر ہونے والے اکاؤنٹس صرف کرپٹوکووڈ ڈرا کرنے کے اہل ہیں، جب کہ وہ ان میں ڈپازٹ اورتجارت نہیں کر سکیں گے۔گزشتہ ماہ بائنینس نے پابندی کا سامنا کرنے والے روسی بینکوں کے کارڈ ہولڈرز پر بھی اپنے پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔واضح رہے کہ رواں 24 فروری کویوکرین پرروسی حملے کے بعد امریکا، برطانیہ اوریورپی یونین نے بائنینس اور کوائن بیس پرروسی شہریوں کے کرپٹو اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ایک ہفتے بعد ہی کوائن بیس نے روسی کرپٹو اکاؤنٹس بند کردیے تھے تاہم بائنینس نے اس حکم کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔ مزید پڑھیں6 seconds agoسیارے زہرہ کا تیزابی ماحول اس کے گھومنے میں کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کا گاڑھا اور تیزابی ایٹماسفیئر…

37 minutes agoقبل از تاریخ انسان پتھر کی سِلوں پر کیسے تصاویر بناتا تھا؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 ہزار سال قبل…

45 minutes agoگوگل کا اینڈروئیڈ 13میں اچھوتا فیچر شامل کرنے کا اعلان

گوگل نے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ ورژن 13 میں اہم…

3 hours agoٹیروسارس کے متعلق طویل عرصے سے موجود معمہ حل

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از تاریخ دور…

3 hours agoنیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے لیے بری خبر، کمپنی کا بڑا اعلان

نیٹ فلکس کے رواں ہفتے اعلان کیا کہ اس نے ایک دہائی…

3 hours agoایپل کا آئی فون کی پروڈکشن روکنے کا اعلان!

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نےآئی فون کے سب سے زیادہ فروخت ہونے…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 − eleven =

Back to top button