بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر تو رحم کریں ۔۔ شہزاد رائے نے زیادہ بچوں سے متعلق کیا کہا؟

بائیک پر ایک میاں، ایک بیوی اور ڈھیر سارے بچے بیٹھ کر جگہ جگہ گھومنے نکل جاتے ہیں، کہیں بھی جمپ آئے یا کوئی بڑا کھڈا آئے تو فوری آہستگی سے چلاتے ہیں یا کوئی ایک بچہ رو پڑتا ہے کہ جھٹکا لگ گیا یا بیگم کہتی ہیں، سنیئے ذرا آہستہ چلائیں۔ اگر کم بچے ہوں گے تو یہ مسئلہ ہی نہیں ہوگا، ایک میاں بیوی اور 2 بچے مزے سے عیش کرتے جائیں۔ اسی طرح آج شہزاد رائے نے بائیک پر ایک خاتون اور بہت سارے بچوں کو بٹھا کر 2 تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے پوسٹ میں لکھا کہ:


بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر تو رحم کریں! پاکستان آبادی میں بے حد اضافے کے نتائج بھگت رہا ہے، اپنی فیملی کو محدود رکھیں اور بچوں کو ان کے مکمل حقوق دیں!

چونکہ آج
ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جاتا ہے، اس کی مناسبت سے شہزاد رائے نے سب کو بچے 2 ہی اچھے کا پیغام دیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button