بابراعظم نے عمران خان سے بڑا اعزاز چھین لیا، ریکارڈ توڑ ڈالا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان نے گال میں ریکارڈ ساز ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم اور نوجوان بلے باز عبداللہ شفیقکی بدولت سری لنکا کو آرام سے شکست دی جنہوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری اننگز میں سنچری بنائی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے اپنے دوسرے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کے ساتھ ساتھ بطور کپتان 12 میچوں کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ فتوحات کے ساتھ بابر اعظم اب وقار یونس کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے عمران خان، سلیم ملک، مصباح الحق اور وسیم اکرم جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم اور وقار یونس نے اپنے پہلے 12 میں سے 8،8 ٹیسٹ میچز جیتے، عمران خان اور سلیم ملک 7، 7 ٹیسٹ جیت کر مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ مصباح الحق 6 ٹیسٹ جیت کر تیسرے اور وسیم اکرم 5 ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔اس ہفتے کے شروع میں آل فارمیٹ کپتان نے گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد پاکستانی کپتان کے طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سابق کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔یہ بات قابل غور ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں اپنے اب تک کے سب سے زیادہ سکور کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ سکور کا تعاقب کیا ہے۔ وہ مصباح الحق کے بعد دوسرے کپتان بھی ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کو ان کے گھر پر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دی اور 20 سال بعد اسی فارمیٹ میں آسٹریلیا پر فتح حاصل کی۔ حالیہ فتح کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چلا گیا اور ممکنہ طور پر اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے بقیہ 6 میں سے 4 میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × five =

Back to top button