
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے محمد حفیظ، حسن علی اور شعیب ملک کو میچ وننگ کھلاڑی قرار دیدیا۔ٹی20 ورلڈکپ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کےلیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم منجمنٹ نے کھلاڑیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بہت اچھا کھیل رہے ہو آپ سے اچھا کوئی نہیں جیت کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔حسن علی سے ملاقات کے دوران بابراعظم نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ “تم بہترین بولر ہو، سوشل میڈیا ریکھنے سے گریز کرو، اپنی گیم پر توجہ دیں آپ بڑے میچ کے بڑے باولر ہو، ٹیم کے کھلاڑی اور منجمنٹ ہم سب کی سپورٹ آپکے ساتھ ہے”۔قومی کپتان نے شعیب ملک سےملاقات گزشتہ روز کے بیٹے کی سالگرہ کے دوران کی جبکہ محمد حفیظ سے ملاقات میں کپتان نے کہا کہ “حفیظ بھائی آپ سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں انشاءاللہ آپ ہمیں میچز جتوائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے سب کھلاڑی میرا فخر ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جس پر مجھے مان نا ہو، سیمی فائنل میں چاہے آسٹریلیا آئے یا جنوبی افریقہ ہم جیتیں گے اور فائنل جیت کر قوم کو خوشخبری دینگے۔رپورٹ: قادر خواجہ