بابر اعظم کا ایک رن بھی ریکارڈ بک کی زینت بن گیا

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم محض ایک رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھنے کےباوجود ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔کپتان بابراعظم سب سے کم اننگز میں پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے انہوں نے یہ کارنامہ محض 64 اننگز میں سرانجام دیا جس میں انکی اوسط 47.43 رہی جبکہ انہوں نے 69 میچز کھیلے۔بابراعظم پاکستان کےلیے ٹی20 انٹرنیشلز میں 2ہزار 515 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں، ان کے علاوہ محمد حفیظ 2 ہزار 514 رنز کے ساتھ دوسرے، شعیب ملک 2ہزار 423 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ عمر اکمل 1 ہزار 690 رنز کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔حال ہی میں بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں کم اننگز میں ڈھائی ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیااسی طرح ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے نمیبیا کے خلاف میچ میں بطور کپتان 14 نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ویرات کوہلی 13 نصف سنچریوں کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

9 − 7 =

Back to top button