
پاکستان نے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی ان کے دونوں اوپنر صفر پر آؤٹ ہوئے اور اسی طرح پوری آسٹریلوی ٹیم 42 ویں اوور میں 210 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف با آسانی 38 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیاآسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بین مک ڈرموٹ36،کیمرون گرین 34 جبکہ کپتان ایرن فنچ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 شکار کیے جبکہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ Adsence Ads 300X250