
A publish shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوا، ٹیم نے کوشش کی لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا۔‘اعظم صدیقی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے ٹیم بن گئی ہے، آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اور ایک سال بعد پھر آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کے دوران ٹیم نے جان لگا دی، یک طرفہ میچ نہیں ہارے لہٰذا اب بھی ٹیم کو آپ لوگوں کی ہمت اور پیار کی ضروت ہے۔کپتان کے والد نے کہا کہ ایک اصول ہے بہادر ہار کر بھی بہادر رہتا ہے جبکہ بزدل جیت کر بھی بزدل ہی رہتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کبابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے مزید کہا کہ اپنے کرکٹرز کو بزدل ہارے ہوئے دل شکستہ میں شمار نہ کیجیے گا، انشاء اللہ ! یہی ٹیم قوم کے لیے بڑے بڑے کپ جیتے گی۔ Sq. Adsence 300X250