باتھ روم کی بالٹیاں گندی ہوگئی ہیں، ان پر پانی کے نشانات پڑگئے ہیں؟ بالٹیوں کو صاف کرنے کے وہ طریقے جو مہنگے سرف جیسی چمک دے

باتھ روم گھر کا وہ حصہ ہیں جو اگر گندہ ہو تو گھر والوں کو بھی اس کو استعمال کرتے ہوئے گھن سی محسوس ہوتی ہے ظاہر ہے جس جگہ آپ خود کو صاف کرنے جا رہے ہیں وہی گندی ہوگی تو اطمینان کیسے آئے گا؟ باتھ روم صاف ہو بھی جائیں تو اس میں موجود بالٹی اور مگ اکثر گھروں میں اتنے گندے دکھائی دیتے ہیں کہ سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ کیا کبھی صفائی ہی نہیں ہوئی؟ اگر آپ کے گھر کی بالٹیاں ارو مگ اس قدر گندے ہوگئے ہیں تو آپ بھی بتائی گئی ٹپس کا استعمال کریں اور انہیں نئے جیسا چمکا لیں۔

ٹپ:

٭ بالٹیوں کو پہلے پانی سے اچھی طرح کنگھال لیں اور پھر ایک مگ میں 2 چمچ کاسٹک سوڈا، ایک چمچ سرف اور برتن دھونے والے صابن کو مکس کریں پھر اس میں ایک ساشے اینو ڈال کر جھاگ بنائیں اور خوب رگڑیں، اس ٹپ سے گندی سے گندی بالٹی صاف ہو جاتی ہے کیونکہ ان تمام اجزات میں ایسٹک ایسڈ اور سلفر کے اجزات پائے جاتے ہیں۔

٭ سٹیل کی بالٹی پر میل جم گئی ہے تو اسے پہلے سپکریپر کی مدد سے کھرچ لیں اور پھر لکڑی کا برادہ جوکہ بازار میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں ذرا سا سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے بالٹی یا مگ کو اس سے رگڑیں۔ یہ جلدی صاف ہو جائیں گے۔

٭ اگر آپ نہانے والی بالٹی میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں اور اسی پانی کو استعمال بھی کرتے رہیں تو اس سے آپ کی بالٹی پر میل بھی نہیں جمے گی اور پھٹکری کا پانی آپ کے جسم کو بھی راحت بخشے گا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button