
باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق، سپاہی کامران بہادری سے مقابلہ کرتے شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین معصوم شہری شہید ہوئے، شہید شہریوں میں عصمت، الہام، بہادر شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ Adsence Ads 300X250