باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام،4دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام بنایا گیا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران3 راہگیر شہری بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 23 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  نے آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button