برف کی نئی قسم دریافت

پانی زمین پر حیات کی بقاء کے لیے ایک بنیادی جُزو ہے اور یہ زمین کا 71 فی صد حصہ گھیرا ہوا ہے لیکن یہ ہمارہ سوچ سے زیادہ اقسام میں موجود ہوتا ہے۔

اب سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی برف دریافت کی ہے کہ جس کے متعلق ان کا ماننا ہے کہ زمین کے مینٹل میں موجود ہے اور شاید یہ صفت دور دراز موجود پانی والے سیاروں میں بھی ہو سکتی ہے۔زمین پر پائی جانے والی ٹھوس برف کی اب تک 20 اقسام دریافت ہوئیں ہیں۔یہ تحقیق محققین کو اس بات کے متعلق اشارہ دے سکتی ہے کہ دیگر سیاروں پر پانی کس شکل میں ہوگا جہاں درجہ حرارت اور دباؤ زمین سے مختلف ہوتا ہے۔لاس ویگس کی یونیورسٹی آف نیواڈا میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو یہ دریافت، شدید دباؤ میں پانی کی خصوصیات کی پیمائش کا نیا طریقہ کار ایجاد کرنے کے بعد ہوئی۔پانی کے نمونے کو پہلے دو ہیروں کی نوکوں کے درمیان دبایا گیا۔ جس سے وہ متعدد برف کے کرسٹلز کی شکل میں ڈھل گیا۔پھر اس برف کو لیزر سے تپش دینے کی تکنیک سے گرمائش دی گئی جس سے وہ وقتی طور پر پگھلا اور دوبارہ جم کر باریک کرسٹل کے صفوف کی شکل اختیار کرلی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button