
روٹی بنانے کے لئے محنت سب کو کرنی پڑتی ہے، کہیں پیڑا بناؤ تو کبھی اس کو بیلو اور سیکو۔ ان سب معاملات سے جان چھڑانے کے لئے اب بازار میں آپ کے لئے موجود ہے روٹی میکر جو کم وقت میں روٹی بھی پھولی پھولی روٹی بنائے گا جو کھانے میں نرم ملائم ہوگی۔
٭ روٹی میکر:
روٹی میکر کی پلیٹ پر پیڑا بنا کر رکھیں اور اس کو بند کردیں، کچھ دیر اس کو دبا کر رکھیں اور پھر اس کی ہیٹ بڑھا دیں، تھوڑی ہی دیر میں پھولی ہوئی روٹی بن کر تیار ہو جائے گی۔
٭ ادرک کا ٹُکڑا:
جب تمام روٹیاں بنا کر رکھ لیں تو اس برتن میں ادرک کا ٹکڑا رکھ لیں یہ روٹیوں کو نرم رکھتا ہے۔
٭ آٹا نرم کیسے ہو؟
آٹے کو نرم بنانے کے لئے آٹا گوندھتے وقت اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرلیں، آپ کا آٹا نرم گوندھے گا۔