بلقیس ایدھی کے جو کام ہے وہ جاری رہے گے، فیصل ایدھی

فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کے جو کام ہے وہ جاری رہے گے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ممتاز سماجی شخصیت فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی امانت تھی انہوں نے ہمُ سے لے لی ۔انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی انتقال سے قبل یتیم بچوں کی شادی کروا رہی تھی، بلقیس ایدھی کے جو کام ہے وہ جاری رہے گے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر نیو میمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی بلقیس ایدھی کی تدفین ایدھی صاحب کے پہلو میں ہو لیکن بلقیس ایدھی کی خواہش کے مطابق میوہ شاہ میں تدفین کی جائے گی۔فیصل ایدھی نے کہا کہ بلقیس ایدھی کی وصیت تھی کہ ان کی والدہ کے پہلو میں تدفین کی جائے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ممتاز سماجی شخصیت فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ میوہ شاہ میں میری نانی کی قبر کے قریب جگہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر نانی کی قبر کے قریب جگہ نہ ملی تو نانی کی قبر میں تدفین کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کے نامور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی مختصرعلالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد آج انتقال کرگئیں ، رمضان سے دو دن قبل انکو دل کا دورہ پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب لاحق تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔فیصل ایدھی کا مزید کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے ساتھ ساتھ انہیں بلند فشار خون اور ضیابیطس کا مرض لاحق تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔وہ 14 اگست 1947 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیداہوئیں اور پھر فیملی کے ساتھ ہجرت کرکے کراچی آبسیں۔عبدالستار ایدھی سے اُن کی شادی 1966 میں ہوئی اور 50 سالہ رفاقت 2016ء میں ایدھی کے انتقال تک جاری رہی۔حکومت پاکستان نے انہیں شاندار سماجی خدمات پر ہلال امتیاز کےا عزاز سے نوازا ، انہیں روسی حکومت کی طرف سے لینن پیس پرائز بھی ملا ۔انہوں نے سوگواروں میں فیصل ایدھی، کبریٰ ایدھی، کتب ایدھی اور الماس ایدھی کو چھوڑا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two + 2 =

Back to top button