بلوچستان: خواتین کے تحفظ کیلئے پولیس ویمن سیفٹی ایپ متعارف

بلوچستان میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان پولیس ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرادی گئی۔آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ کے مطابق طالبات اور ورکنگ وومن بلوچستان پولیس وومن سیفٹی ایپ سے استفادہ کرسکتی ہیں، خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو بذریعہ ایپ مدد حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ سیفٹی ایپ کے ذریعے سنگل ٹیب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔آئی جی بلوچستان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ایپ کے ذریعے الرٹ کے بٹن سے آپ اپنی فیملی اور بلوچستان پولیس کو مطلع کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یپ کی بدولت ہنگامی صورتِحال میں آپ کی فیملی اور بلوچستان پولیس کو الرٹ موصول ہوگا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × 4 =

Back to top button