بلوچستان: مکران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کےعلاقے مکران میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

11 − one =

Back to top button