بلیک ہولز کے اندر کی دنیا کیسی ہے؟

طبعیات دانوں کی ایک ٹیم نے ممکنہ طور پر اس معمے کو حل کرلیا ہے کہ بلیک ہولز کے اطراف گھومنے والی اشیاء جن کو بلیک ہولز نگل لیتے ہیں ان کا کیا ہوتا ہے۔

ان طبعیات دانوں نے اس طویل عرصے سے موجود معمے کو حل کرنے کے لیے وارم ہول کا سہارا لیا۔وارم ہول ایک ایسی خیالی سُرنگ ہے جس کے دونوں سِرے زمان و مکان کے دو علیحدہ جگہوں پر ہوتے ہیں۔بلیک ہولز خلاء میں ایسے خطے ہیں جہاں سے کوئی مادہ گزر نہیں سکتا۔بلیک ہول کی کششِ ثقل اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ وہ ہر چیز کو اپنے اندر کھینچ لیتا ہے اور باہر نہیں آنے دیتا، حتیٰ کے روشنی کو بھی نہیں۔جاپان کی رائکن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ایک ٹیم کا کہنا تھا کہ بلیک ہولز، وارم ہولز کی طرح ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بلیک ہولز سے نکلنے کے لیے ایک سُرنگ موجود ہوتی ہے جو نگلے گئے مادے کو کائنات میں کہیں نکال دیتے ہیں۔سائنس دانوں کی جانب سے پیش کردہ یہ ماڈل، سائنس فکشن فلموں میں پیش کیے گئے خیال کے مشابہ دِکھتا ہے۔تاہم، اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو بلیک ہولز کے حوالے طویل عرصے سے موجود یہ معمہ حل ہوسکتا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button