بنوں: گڑھی شیراحمد کے علاقے میں فائرنگ، 5افراد جاں بحق

بنوں کے علاقہ گڑھی شیر احمد میں دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک فریق سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ مخلاف فریق کی ایک شخص کی تصام میں جان چلی گئی ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود گڑھی شیر احمد میں ہوا جہاں دو فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جاں بحق افراد کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ معمولی تنازع پر ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button