بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، محمد رضوان ان کے نائب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ یاسر شاہ، حارث رؤف، عمران بٹ اور شاہنواز دھانی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم بنگلادیش میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر سے 8 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔یو اے ای میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × three =

Back to top button