بُچا اموات سے متعلقہ ہیش ٹیگ بلاک کرنے کا معاملہ

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے شمالی یوکرین میں ہونے والے شہریوں کی اموات سے متعلق ہیش ٹیگز کو مختصر مدت کے لیے بلاک کردیے گئے۔

مبینہ طور پر بُچا، کیف کے باہر، میں شہریوں کی اموات نے مغرب کی جانب سے ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کروا دی ہیں۔میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون کا کہنا تھا کہ آٹومیٹڈ نظام جو فیس بک اور انسٹا گرام پر پُر تشدد تصاویر کو چھان سکتے ہیں وہ #bucha اور #buchamassacre جیسے ہیش ٹیگز کو روکنے کے زمہ دار ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ خود بخود ہوتا ہے کہ کیوں کہ لوگوں نے جو گرافک مواد پوسٹ کیا ان ہیش ٹیگز کو استعمال کرتے ہوئے کیا۔ جب کمپنی کو اس معاملے کے متعلق بتایا گیا تو کمپنی نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ہیش ٹیگ کو اَن بلاک کیا۔فیس بک اور انسٹاگرام اس صورت میں گرافک اور پُرتشدد مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت دے رہا ہے جب اس کو ممکنہ طور پر انسانی حقوق کی پامالی کے متعلق آگہی کے لیے پوسٹ کیا جارہا ہو۔لیکن ان پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے جب اموات کا جشن منایا جارہا ہو۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button