
ایلسلوا ڈور میں کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کے بعد ملک میں میں سیاحوں کی تعداد میں ہونے والے بے تحاشا اضافے کی وجہ سے ملک کی مجموعی پیداوار پہلی بار تیس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایلسلوڈور کے وزیر سیاحت مورینا ویلدیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت کی جنب سے ملک بھر میں بٹ کوائن کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کے بعد سے ملک میں گراس ڈیومیسٹک پراڈکٹ( جی ڈی پی ) میں اضافہ ہوا ہے جس کی اہم وجہ سیاحتی شعبے میں ہونے والی غیر معمولی بڑھوتری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بٹ کوائن کے لین دین کو قانونی تحفظ دینے کے بعد ایلسلواڈور سیاحوں کی جنت بن گیا ہے، اور اب یہ ایک پرکشش سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایلسلوا ڈور نے گزشتہ سال ستمبر میں بٹ کوائن کے حوالے سے قانون سازی کرتے ہوئے ملک میں اس کی لین دین کو قانونی قرار دے دیا تھا، جس کی بدولت ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل جی ڈی پی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔قانون سازی سے قبل 2021 میں 10 اعشاریہ 3 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 30 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے جب کہ بہت سے اداروں نے ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول کرنا شروع کردیا ہے۔گزشتہ روز ہی برطانیہ کی ممتاز لاء فرم گنرکوک نے اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے بٹ کوائن اور ایتھریم جیسے ڈیجیٹل اثاثے قبول کرنے کا اعلان کیا تھا ۔کنر کوک کا شمار برطانیہ کی بڑی لاء فرمز میں کیا جاتا ہے ۔ ملک بھر میں قانونی خدمات فراہم کرنے والی اس کمپنی کا قیام 2010 میں عمل میں آیا تھا۔ اس وقت 300 سے زائد وکلاء ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ Square Adsence 300X250