بچوں میں مائنڈ فلنیس بڑھانے والا سادہ گیم

دنیا بھر میں مائنڈ فلنیس تکنیک کا چرچا ہے جس میں ذہن کو بھٹکنے سے بچانے کے عین اسی لمحے میں جینے اور اس پر توجہ کرنے کی مشق کرائی جاتی ہے۔ لیکن اب ایک سادہ اور آسان گیم سے بچوں میں مائنڈ فلنیس بڑھائی جاسکتی ہے۔اسے اسٹکس کا نام دیا گیا ہے جس میں کوئی ڈسپلے یا اسکرین نہیں اور اسی وجہ سے یہ کھیل کھیل میں بچوں میں مائنڈفلنیس سکھاتا ہے۔ اس کے استعمال سے بچے ارتکاز اور توجہ سیکھتے ہیں جو کمپیوٹر اور موبائل کے استعمال نے بہت متاثرکردی ہے۔ اسٹکس ایک جانب تو ہیپٹک یعنی تھرتھراہٹ یا دیگر اقسام کے احساسات فراہم کرتی ہے ، دوم اس میں روشنیاں کام کرتی ہیں اور سوم اس میں آڈیو ہدایت کے تحت بچے سانس کی مشق، کہانی گوئی، خود کو متوازن رکھنے اور ایک طرح سے مراقبے اور غوروفکر میں بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسٹکس کی بدولت مائنڈفلنیس  کو ایک طرح کا کھیل بنادیا گیا ہے۔ اس سے وابستہ ایپ میں ایک عفریت یا مانسٹر دکھایا گیا ہے جو مشق کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ یہ مجازی انعام دے کر بچوں کا شوق بڑھاتا ہے اور یوں وہ مائنڈفلنیس میں آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اسٹکس میں بچے کئی مشقیں منتخب کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں اور آڈیو ہدایت کے تحت مائنڈ فلنیس سیکھتے چلے جاتے ہیں۔ اس کی پشت پر 2019 کی ایک جامعہ کی تحقیق ہے جو کلینکل سطح پر مفید اور موثر ثابت ہوچکی ہے۔🔊 We perceive that in our busy lives #mindfulness isn’t on the prime of anyones agenda (particularly youngsters)😂 that’s why our one in every of a form app & remotes concentrate on gamifying mindfulness for #youngpeople! 🙌💕🌱

Head to our web site to search out out extra 👇https://t.co/HEbNODGZC7 pic.twitter.com/ZmSzoXZnrg

— Stix Mindfulness (@StixMindfulness) June 15, 2021

Adsence Ads 300X250



Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button